کشمیر

مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ مظالم کیلئے ہمیں آواز بلند کرنا ہوگی، سردار عتیق

راولپنڈی / مظفرآباد:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہیکہ ہندوستان مظالم میں تمام حدیں عبور کر چکا ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مظالم کے لئے ہمیں آواز بلند کرنا ہوگی ، کشمیری بھائی ہماری راہ دیکھ رہے ہیں ، ہمیں ان کو مظالم سے بچانے کے لئے فیصلہ کرنا ہوگا اور ان کے خلاف ہندوستانی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرتے ہوئے حق خودارادیت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، عالمی دنیا ہندوستانی فوج کی جانب سے عبادت گاہوں پر راکٹ حملے اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کانوٹس لے ، 72 گھنٹوں میں 12 بے گناہوں کی لاشیں گرانے والے کالے قوانین کے مرتکب ہو چکے ہیں ، ہندوستان کشمیر ی نوجوانوں کو ختم کرنا چاہتا ہے ، شوپیاں کے علاقے ہڈی پورہ میں ہندوستانی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 3 جبکہ اسلام آباد ضلع کے بیج بہار ہ علاقے میں بھی 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ، سوپور سے 6 کو گرفتار کیا گیا ، دن بدن بیگناہ نوجوانوں کا قتل مودی پالیسی کا حصہ ، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کے ذریعہ ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہندوستانی فوج کی جانب سے جارحیت میں شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ ایک طرف کرونا وباء نے دنیا کو جھنجوڑ کر رکھا ہوا ہے تاہم ہندوستان اس وقت بھی اپنی سفاکیت کو بدستور جاری رکھے ہوئے ہے ، مقبوضہ کشمیر میں آئے روز نہتے کشمیریوں کا قتل عام شروع کئے ہوئے ہے ، خواتین پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ، بچوں کی بینائی چھینی جارہی ہے ، مساجد و عبادت گاہوںپر اب راکٹ حملوں کا آغاز کردیا گیا جو کہ ہندوستان صورتحال حال کو جنگ کی طرف لے جارہا ہے ، عالمی دنیا کو ہندوستان کی تمام تر جارحیت کا نوٹس لینا ہوگا ، ورنہ خطہ کاامن کسی بھی وقت خطرے میں پڑ سکتا ہے ، دریں اثناء سردار عتیق احمد خان نے کوٹلی ٹریفک حادثہ میں 6 اور نیلم میں 2 افراد برفانی تودے تلے دب کر جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدری اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثات اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہوتے ہیں اور حادثات کی موت لواحقین کے لئے بڑے صدمہ کا باعث ہوتی ہے ، اللہ تعالی کے حضوردعا ہیکہ اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو حادثات سے بچائے ، جو حادثات کی نذر ہوگئے ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر وجمیل کی ہمت دے ، ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان سب سوگواران خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close