پاکستان

نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر تحریک انصاف کو شکست دی ،مریم نواز

لاہو ر:مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب عمران خان کے کہنے پر انتقامی کارروائیاں کرتا ہے، نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے، (ن )لیگ کیخلاف دن رات پروپیگنڈا کیا گیا، (ن) لیگ کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی، فروری میں یہ دھاندلی کر کے بھی نہیں جیت سکے، ہر فورم پر شکست کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا، یہ سپریم کورٹ گئے کہ ہمیں عوام کی شکست سے بچا،یہ میدان میں آئے تو عوام کے ووٹوں نے الٹے پائوں بھاگنے پر مجبور کر دیا، عوام نے ان کو ووٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، (ن) لیگ کو توڑنے کیلئے 5 سال سرتوڑ کوشش کی گئی، رانا ثنا اللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا،جہانگیر ترین کے آپس کے معاملات پر کچھ نہیں کہنا چاہتی، حکومتی اراکین ٹی وی پر حکومت کیخلاف بات کر رہے ہیں،(ن) لیگ کی فتح ڈسکہ کی فتح نہیں، بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، (ن) لیگ نے ریاستی مشینری اور جعلی حکومت کا مقابلہ کیا۔ مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلا خراب ہے چیخ نہیں سکتی ،کوئی شک و شبہ نہیں نیب سیاسی انتقام کا ادارہ ہے ۔عمران خان جس کا مقابلہ نہیں کرسکتا نیب ان کے پیچھے پڑ جاتاہے۔لانگ مارچ کی تاریخ پر گرفتار کرنا چاہتے تو تحقیقات کھول دیں ۔حکومت و نیب میں طاقت نہیں حکومت ختم ہو رہی ہے۔حکومتی ہتھکنڈوں پر یقین کرنے کا تیار نہیں ۔ڈسکہ عوام کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دینا چاہتی ہوں ووٹ پر پہرہ دیا،ووٹ چوروں کے حلق سے سیٹ جیتی ووٹ چوروں بجلی چوروں کا احتساب کیا۔ڈسکہ کی فتح نہیں بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close