کشمیر

تحریک انصاف نااہلوں کاٹولہ،کشمیری عوام بھی شعبدہ بازوں کومستردکردینگے،مشتاق منہاس

باغ : مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن تعمیر وترقی کی علامت ہے۔قائد پاکستان محمد نواز شریف اور شیر پاکستان محمد شہباز شریف کا نام آتے ہیں ذہہن میں سڑکوں،سکولوں،بنیادی ڈھانچے کی ترقی،معاشرے کی فلاح و بہبود کے منصوبے آتے ہیں۔کارکنوں کو پیغام ہے کہ وہ کسی کے سرمائے، طاقت،پیسے یا پروپیگنڈے سے مرعوب نہ ہوں بلکہ نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔عمران خان پاکستان کو چالیس سال پیچھے لے گئے ہیں 70 میں لوگ چینی کیلئے لائنوں میں لگتے ہیں آج عمران خان کے دور میں کلو چینی لائنوں میں لگ کر لے رہے ہیں۔تحریک انصاف کی نالائق حکومت اداروں،آئی ایم ایف،سعودیہ،عرب ملکوں کے ساتھ ہوتے ہوے بھی پرفارم نہیں کر پا رہی۔تحریک انصاف نااہلوں کا ٹولہ ہے جن کا کام ڈگڈگی بجا کر عوام کو بیوقوف بنانا ہے۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے تمام تر مخالفتوں کے باوجود کام کر کے بتایا ہے دباو کے باوجود نہ صرف پرفارم کیا بلکہ بتایا کہ گورننس کس طرح ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close