کشمیر

مسلم کانفرنسی کارکنان الیکشن کی تیاریاں کریں،قوت کیساتھ میدان میں اترینگے،سردارعتیق

راولپنڈی ، مظفرآباد: آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہاہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں ، عالمی طاقتوں نے اس حقیقت کا اعتراف نہ کیا تو خطہ تباہی کا شکار ہو سکتا ہے ، کشمیری عوام آزاد ی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیتی چلی آئی ہے ، مسئلہ کشمیر اب زندہ حقیقت ہے ، ہندوستان اس حقیقت سے انکار کرکے جنوبی ایشیاء کے امن کو دائو پر لگا رہا ہے ، مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزاد ی عزت ووقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ، ہمیشہ کشمیر پر جاندار اور واضح موقف اپنایا ، مسلم کانفرنس کے نظریات کا زندہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ آج ہندوستان کی 10 لاکھ فوج کے سامنے مسلم کانفرنس کا دیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان نہتے کشمیری بلند کرتے ہوئے تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں ،اسی نعرے کو بلند کرتے ہوئے آئے روز نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں،مسلم کانفرنسی کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں،مسلم کانفرنس پوری قوت کے ساتھ آمدہ انتخابات میں حصہ لے گی اور انشاء اللہ کامیابی حاصل کریگی اورتحریک آزادی کو منطقی انجام کو پہنچائے گی ، مسلم کانفرنس نے کبھی کشمیر پر سیاست نہیں کی ، ہمیشہ کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودارادیت پر بات کی اور اپنا واضح دو ٹوک موقف رکھا ، مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم اور کشمیری کی حقیقی ترجمان جماعت ہے ، مسلم کانفرنس کیخلاف سازشوں کا جال بچھایا گیا مگر مسلم کانفرنس کے نظریاتی کارکنوں نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔سردار عتیق احمد خان سے مختلف وفود جن میں مسلم کانفرنس ضلع باغ کے صدر سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ ، افشاں سعید چوہدری ایڈووکیٹ ،ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید ، بشریٰ سلیم چشتی ، سردار صغیر بیگ ، راجہ ریاض خان ، بابر عباسی ، احسن جلیل عباسی ، سردار ظفر عباسی ، فرید مغل ،سید یاسر گیلانی ، رانا لیاقت حسین، رانا سرفراز ، شان عباسی ، اشفاق عباسی ویگر شامل تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close