کشمیر

کوروناسے پیدامسائل سے نمٹنے کیلئے کوششوں کی ضرورت،صدرمسعود

مظفرآباد:آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس محض ایک وبا نہیں بلکہ یہ موجودہ صدی کا وہ عالمی چیلنج ہے جس نے طبی ، معاشی اور سماجی مسائل کے بڑے بڑے پہاڑ انسانوں کے سامنے کھڑے کر دیئے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر منصوبہ بندی اور مربوط کوششیں کرنے کی شدید ضرورت ہے اور سلسلہ میں آزاد کشمیر کے سرکاری شعبہ میں قائم جامعات کے علاوہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’ کرونا وبا اور یونیورسٹیز کا کردار ‘‘ کے موضوع پر ایک ویبی نار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ویبی نار سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی ، قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرضابطہ خان شنواری ، سنٹرل یونیورسٹی جموں (مقبوضہ کشمیر ) کے وائس چانسلر پروفیسر اشوک ایما ، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین ، ڈین یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز ڈاکٹر بشیر الرحمان کنٹھ ، اسسٹنٹ پروفیسر فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز ڈاکٹر محمد سلیم عباسی نے بھی خطاب کیا ، اپنے خطاب میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا نے کسی ایک ملک یا خطہ کو نہیں بلکہ امریکہ ، یورپ ، چین ، مشرق بعید ، کے بعد اب جنوبی ایشیاء میں اپنے پنجے گاڑ دیئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close