کشمیر

تنویرالیاس آزادکشمیرکی سیاست کامحوربن گئے،تمام سیاسی جماعتوں کی نظریں

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و سینئر رہنما تحریک انصاف سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کی سیاست کا محور بن گئے۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر ہو یا دیگر جماعتیں سبھی کی نظریں تنویر الیاس پر جم گئیں۔ آئندہ حکومت میں تنویر الیاس کا کردار سب سے اہم ہو گا، سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں عروج پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور عالمی شہرت یافتہ کاروباری شخصیت سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آزاد کشمیر کی سیاست میں قدم رکھا تو تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے۔ تنویر الیاس کی انٹری سے قبل تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو بائی پاس کرنے والے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سیف اللہ نیازی کے گھر چکر پر چکر لگانے لگے۔ کہیں برادری ازم کو ہوا دینے لگے اور کہیں پارٹی چھوڑنے کی دھمکیاں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کے تمام رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کا مستقبل سردار تنویر الیاس ہیں، سردار تنویر الیاس مال بنانے نہیں نکلے۔ اس لئے انہیں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ وسطی باغ، نیلم ہو یا پر راولاکوٹ، تینوں حلقوں کی عوام دھڑا دھڑ سردار تنویر الیاس کے قافلے میں شامل ہونے لگے، سیاسی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ تنویر الیاس جس حلقے سے الیکشن میں کھڑے ہوں گے وہاں سے وہ پندرہ سے بیس ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتیں گے۔ سیاسی ذرائع کہتے ہیں سردار تنویر الیاس کی ریاستی سیاست میں انٹری کے بعد جہاں بیرسٹر سلطان محمود خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں وہیں دیگر پارٹیوں کے سربراہان بھی تنویر الیاس کو اپنے لیے خطرہ سمجھنا شروع ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close