پاکستان

ریاست کا تحفظ ہم سب کے لئے مقدم اور پہلی ترجیح ہونا چاہئے،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ریاست کے مفاد کا تحفظ ہم سب کے لئے مقدم اور پہلی ترجیح ہونا چاہئے،حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی، جمہوری اور آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، میڈیا کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات نے کراچی، لاہور اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداران سے ورچوئل اجلاس کے دور ان کیا ۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم، سیکریٹری انور رضا، لاہور اور کراچی پریس کلبوں کے صدور ارشد انصاری اور فاضل جمیلی شریک ہوئے۔اجلاس میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سہیل علی خان، کراچی، لاہور پی آئی ڈی ریجنل آفسز کے متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صحافیوں کو وزیراعظم کے نیا پاکستان ہائو سنگ منصوبے میں شریک کرنے کے لئے طریقہ کار، جرنلسٹس پروٹیکشن بل اور پریس کلبوں کے مسائل زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا اس موقع پر کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی، جمہوری اور آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ میڈیا کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close