کشمیر

ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی کی جسٹس شیراز کیانی کی وفات پر فاتحہ خوانی

میرپور: آزاد جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال خان نے آزاد کشمیر کے قائمقام چیف جسٹس محمد شیراز کیانی کی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی اور ان کے والد ماجد اور صاحبزدگان سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد شیراز کیانی کی عدل وانصاف کے لئے دی جانے والی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ بطور جج میرٹ پر فیصلہ جات کیے اور آزاد کشمیر عدلیہ میں قانون و انصاف کی فراہمی کے لئے شاندار روایات قائم کیں۔ان کی رحلت سے پورے آزاد کشمیر کو نقصان پہنچا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے وہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پراور مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے صدر حاجی راجہ منیر اللہ خان اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک نے بھی ان کے ہمراہ جاکر فاتحہ خوانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close