پاکستان

اراکین کی معطلی پر عمران خان، شہباز اور بلاول کا اعتماد میں لیا تھا، اسد قیصر

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ اراکین کی معطلی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا اعتماد میں لیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور اس میں ملوث اراکین کی نشاندہی کے لیے اپوزیشن سے کمیٹی بنانے کا کہا، اپوزیشن کیمطالبے پر میں نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔انہوںنے کہاکہ ارکان کیخلاف ایکشن سے پہلے عمران خان، شہبازشریف، بلاول سے گفتگو ہوئی اور انہیں اعتماد میں لیا تھا۔اسد قیصر نے کہا کہ مجھے ہائوس کی کارروائی قانون کے مطابق چلانی ہوتی ہے، اب کسی نے بھی ایوان میں ہنگامہ آرائی کی تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ مجھے کہاگیا ہے کہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت اوراپوزیشن کی ایک مشترکہ کمیٹی بنائی جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایوان کا تقدس بحال نہیں کرسکتی تو اسپیکر کیا کرسکتا ہے، اگر حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین نہیں مانتے تو میں صرف اجلاس ہی ملتوی کرسکتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close