پاکستان

قیام امن کیلئے دنیا کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے‘ شاہ محمود

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم امن کی کوششوں میں حصہ دار رہیں گے اور واضح کہہ چکے ہیں کہ قیام امن کیلئے دنیا کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ افغان امن عمل نازک مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، افغانستان میں امن کئی ممالک کی ترجیح ہے، انطالیہ سفارتی فورم میں پاکستان کو اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کا موقع ملا، افغانستان کی اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے مفید نشست رہی، اور افغانستان کی اندرونی صورتحال کا اندازہ ہوا، جب کہ پاکستان کو دوٹوک مؤقف پیش کرنے کا موقع ملا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ قیام امن کیلئے دنیا کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، ہم امن کی کوششوں میں پارٹنر ر ہیں گے، اور افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان کے کردار کو آج ساری دنیا مثبت نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔وزیرخارجہ نے بتایا کہ فلسطین کے وزیر خارجہ سے مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، قطر کے وزیر خارجہ سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات ہوئی، یورپی یونین کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو دورہ برسلز کی اور ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت دی ہے، وزیراعظم کے دورہ ترکی کے خدوخال تیار ہورہے ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی تمام جماعتوں کی کانفرنس بلانے کے حوالے سے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا اجلاس بلانا غیر معمولی ڈیولپمنٹ ہے، تمام کشمیری 5اگست کے فیصلے سے ناخوش تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close