پاکستان

کوئی ابہام نہیں جو کوئی بھی بے گناہوں کو قتل کرتا ہے دہشتگرہے‘ وزیر اطلاعات

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ اس میں کوئی ابہام نہیں کہ جو کوئی بھی بے گناہوں کو قتل کرتا ہے وہ دہشت گردی ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اس میں کوئی ابہام نہیں کہ جو کوئی بھی بے گناہوں کو قتل کرتا ہے وہ دہشت گردی ہے، اس میں ملوث افراد دہشت گرد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنی ہی سرزمین پر دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور اس طرح کے بزدلانہ حملوں میں اپنے پیاروں کو کھو جانے والوں کا درد سمجھ سکتے ہیں۔ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،پاکستان خود بھی دہشتگردی کا شکار رہا اس کیخلاف ہم نے لازوال قربانیوں دی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close