کشمیر

تحریک لبیک کو آزادکشمیر میں الیکشن لڑنے کی اجازت،پابندی کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل

مظفرآباد:تحریک لبیک آزاد کشمیر کے حوالہ سے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والا نوٹیفکیشن ہائی کورٹ آزاد کشمیر نے معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے محکمہ داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی گئی تھی کہ تحریک لبیک آزاد کشمیر کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا جائے اس نوٹیفکیشن کو تحریک لبیک کی لیگل ٹیم نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ گزشتہ روز ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے نوٹیفکیشن کی معطلی کا حکم جاری کردیا۔ فیصلے کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ تحریک لبیک آزاد کشمیر مفتی عبدالرؤف نظامی صاحب اور انکے ہمراہ امیر تحریک لبیک مظفرآباد سید شبیر شاہ، نائب امیر و امیدوار اسمبلی حلقہ 3 سٹی مظفرآباد فیاض احمد اعوان ایڈووکیٹ، ناظم اعلیٰ مظفرآباد راجہ سفیر الحسن اور میر فرہاد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک لبیک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر اس طرح کا غیر دانشمندانہ اقدام اٹھایا گیا جسے عدالت عالیہ نے مسترد کردیا۔ تحریک لبیک کو اس طرح کے نوٹیفکیشن سے سیاسی طور پر کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ تحریک لبیک ایک محب وطن اور پر امن جماعت ہے جو ریاستی آئین و قانون کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں تحریک لبیک پوری قوت سے الیکشن میں حصہ لے گی ریاستی عوام باشعور ہے 73 سالوں سے تحریک لبیک آزاد کشمیر کے حوالہ سے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والا نوٹیفکیشن ہائی کورٹ آزاد کشمیر نے معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے محکمہ داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی گئی تھی کہ تحریک لبیک آزاد کشمیر کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا جائے اس نوٹیفکیشن کو تحریک لبیک کی لیگل ٹیم نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ گزشتہ روز ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے نوٹیفکیشن کی معطلی کا حکم جاری کردیا۔ فیصلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ تحریک لبیک آزاد کشمیر مفتی عبدالرؤف نظامی صاحب اور انکے ہمراہ امیر تحریک لبیک مظفرآباد سید شبیر شاہ، نائب امیر و امیدوار اسمبلی حلقہ 3 سٹی مظفرآباد فیاض احمد اعوان ایڈووکیٹ، ناظم اعلیٰ مظفرآباد راجہ سفیر الحسن اور امیدوار اسمبلی میر فرہاد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک لبیک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر اس طرح کا غیر دانشمندانہ اقدام اٹھایا گیا جسے عدالت عالیہ نے مسترد کردیا۔ تحریک لبیک کو اس طرح کے نوٹیفکیشن سے سیاسی طور پر کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ تحریک لبیک ایک محب وطن اور پر امن جماعت ہے جو ریاستی آئین و قانون کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں تحریک لبیک پوری قوت سے الیکشن میں حصہ لے گی ریاستی عوام باشعور ہے 73 سالوں سے استحصال کرنے والوں سے 25 جولائی کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے حساب لینگے۔ انشا اللّہ ریاستی عوام کسی بھی صورت فرسودہ اور کرپٹ نظام کا حصہ نہیں بنے گے کرنے والوں سے 25 جولائی کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے حساب لینگے۔ انشا اللّہ ریاستی عوام کسی بھی صورت فرسودہ اور کرپٹ نظام کا حصہ نہیں بنے گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close