کشمیر

تنویر الیاس کا ٹکٹ نامنظور، وقاص نسیم کے حامیوں کا کڑکتی دھوپ میں احتجاج

اسلام آباد :ایل اے 15 وسطی باغ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کی فروخت، جماعت و کارکن کش پالیسوں کے خلاف راجہ وقاص نسیم کے حامیوں کے بنی گالہ دھرنے نے رنگ دکھانا شروع کر دیا، مرکزی جنرل سیکرٹری عامر کیانی اور وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور احتجاجیوں کے مطالبات سننے دھرنے میں پہنچ گئے۔ تنویر الیاس کا ٹکٹ تبدیل ھونے کا امکان۔ گنڈاپور کی احتجاج کرنے والوں کو انصاف دلانے اور دو روز میںچیئرمین وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروانے کی یقین دہانی اور اعلان، پانچ سو سے زائد افراد پر مشتمل دھرنے نے اب سونامی کا رخ اختیار کر لیا، کڑی دھوپ اور شدید گرمی بھی کارکنوں کے حوصلے پست نا کر پائی، باغ سے مزید قافلے جوق در جوق بنی گالہ پہنچنا شروع ہوگئے۔ تاھم عوام اور کارکنوں کو باغ رکنے کی درخواست کی گئی ھے۔ دھرنے کو طے شدہ پروگرام کے مطابق دوسرے مرحلہ میں آج اسلام آباد پریس کلب کے سامنے منتقل کر دیا گیا۔ مظاھرین نے ٹکٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں، تیسرے مرحلہ میں ڈی چوک میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف ایل اے 15 وسطی باغ کے رہنما، کارکن اور ووٹرز حلقے کا ٹکٹ فوری تبدیل کرنے، پی ٹی آئی آئین کی بحالی اور عمران خان سے ملاقات کے مطالبے پر ڈٹ گئے، مرکزی جنرل سیکرٹری عامر کیانی اور علی امین گنڈا پور کی چئیرمین عمران خان سے آج ملاقات کروانیکی یقین دہانی، دونوں رہنماؤں نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اور کارکنوں کے لئیے یہاں آئے ہیں ہمیں چئیرمین عمران خان نے آپ کے پاس بھیجا ہے، آپ کے مطالبات جائز ہیں جس پر غور کیا جا رہا ہے ہم نے وفد سے سارے مطالبات سن لئیے ہیں آپ کا پیغام عمران خان تک پہنچائیں گے اور ملاقات بھی کروائیں گے، پاکستان تحریک انصاف اپنے نظریاتی کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کرے گی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئیے آپ لوگوں کی قربانیاں اور محنت لازوال ہے اسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا۔ عامر کیانی اور علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ راجہ وقاص نسیم کے والد سابق وزیر تعمیرات کرنل ر راجہ محمد نسیم خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر کے جماعت کو باغ میں ناقابل تسخیر قوت بنایا اور گزشتہ پانچ سالوں سے وقاص نسیم کا جماعت کے لئیے کام سب کے سامنے ہے وقاص نسیم ضلع کے صدر ہے اس کی مشاورت اور اعتماد میں لئیے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا، دونوں رہنماؤں نے حلقے کے کارکنوں کی جانب سے نامزد وفد سے مل کر تحفظات بھی سنے اور یہ یقین دلایا کہ وہ عمران خان کے نوٹس میں تمام تحفظات اور مطالبات لاتے ہوئے آج وفد کی ملاقات کے لئے کوشش کریں گے، حلقیکے وفد نے دونوں رہنماؤں کو بتایا کہ وسطی باغ سے جماعت کے نامزد امیدوار تنویر الیاس کا نا تو حلقہ سے کوئی تعلق ہے اور نا ہی وہ وہاں جماعت کا حصہ ہیں ایسے حالات میں ان کو ٹکٹ۔ جاری کر دینا وہاں کے کارکنوں اور عوام سے کھلواڑ ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ باغ راجہ وقاص نسیم کے چاھنے والوں کا قلعہ ھے وقاص نسیم کو مائینس کر کے باغ کو فتح کرنا ممکن نہیں ھو گا۔ وفد نے انہیں بتایا کہ سردار صغیر چغتائی کی حاداثاتی موت کے بعد وہاں سیٹ خالی ہے اصولی طور پر تنویر الیاس اپنے آبائی حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں وسطی باغ کے کارکن ان کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے اور ان کی وہاں سے سیٹ جیت کر اور وقاص نسیم کی ایل اے 15 وسطی باغ سے سیٹ جیت کر مرکزی قیادت کو تحفے میں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close