کشمیر

پی ٹی آئی ٹھگوں کا ٹولہ، فاروق حیدر

مظفرآباد:مسلم لیگ ن حلقہ کھاوڑہ 5کا ورکرز کنونشن حلقہ کی 9یونین کونسلز کے عوام کارکنان نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر حلقہ کھاوڑہ کے سلطان نامزد امیدوار راجہ ابرار حسین خان ایڈووکیٹ کے حق میں فیصلہ دے دیا اور25جولائی کو وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید سناد ی حلقہ کھاوڑہ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کے حقوق کی بات کی اور اللہ تعالی کے فضل سے وہ حاصل کیئے غازی ملت اور سردار عبدالقیوم خان ‘سکندر حیات ‘چوہدری نور حسین سمیت بڑے زعماء کی موجودگی میں یہ حقوق واپس لیے گئے رب العزت نے ہمیں توفیق دی کہ ہم نے وہ اختیارات واپس لیے رب کی ذات نے سب سے بڑا کام ختم نبوت کا کام ہم سے لیا اسے سے بڑا کام اور کوئی نہیں اب جس نے ملازمت کرنی ہے اس کو مقابلے کے امتحان کی تیاری کرنی ہوگی سیاسی کارکن کی استقامت ہی اس کو ممتاز کرتی ہے اور یہ امن کا خاصاہے جماعتیں بدلنے والے لیڈر اسلام آباد میں جوتے چٹخاتے پھریں گے انہیں جگہ نہیں ملے گی لوٹوں کو جوڑ کر جماعت نہیں بنتی پی ٹی آئی کا کوئی والی وارث ہی نہیں ہے اسلام آباد میں ہماری عزتوں کا نیلام ہوگا پی ٹی آئی ٹھگوں کا ٹولہ عمران خان کو شرم آنی چاہیے وہ وزیراعظم کے دفتر اور ہائوس کو الیکشن فتح کرنے کیلئے استعمال کررہا ہے نونام والے نمبروں سے لوگوں کو کالز کی جارہی ہیں ایک دن کے نوٹس پر کھاوڑہ کے سینکڑوں زعماء کا اکٹھا ہو جانا یہ واضح کرتا ہے یہ نواز شریف کا نامزد کردہ امیدوار کھاوڑہ کی نشست بھاری اکثریت سے جیتے گا ان خیالات کا اظہار ورکز کنونشن سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان مسلم لیگ ن کھاوڑہ کے امیدوار اسمبلی راجہ ابرار حسین خان ایڈووکیٹ ‘چوہدری شفقت ایڈووکیٹ‘راجہ مظہر قیوم‘صاحبزادہ سلیم چشتی‘راجہ شوکت اقبال‘راجہ طارق بشیر‘راجہ پرویز مجید‘راجہ ایاز خان‘راجہ لطیف خان‘راجہ غضنفر ‘ندیم منہاس ‘نصرت شہناز درانی‘سائرہ چشتی‘فرخندہ ابرار‘نسیم لون‘راجہ خرم دلبر‘راجہ شمیم خان‘سجاد حمید‘چوہدری بی بی روشن‘چوہدری مقصود ‘حمید احمد‘تسلیم عباسی‘راجہ شفیق انقلابی‘راجہ صیہب مقصود‘یوسف شاہ‘نمبردار طارق ‘عمرنذیر ‘سید اسد کاظمی‘راجہ عامر بشیر‘راجہ احسان خورشید‘ناظم اقبال‘راجہ فیصل امیر خان‘راجہ قیصر مجید‘سمیت دیگر نے خطاب کیا کامیاب ورکرز کنونشن پر شفقت عزیز کو مبارکباد دی گئی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر‘راجہ ابرار حسین ایڈووکیٹ کا کارکنوں نے تاریخی استقبال کیا گوجرہ کی فضاء کھاوڑہ کا سلطان راجہ ابرار حسین ایڈووکیٹ ‘وزیراعظم راجہ فاروق حیدر‘چوہدری شفت ایڈووکیٹ ‘راجہ مظہر قیوم نے نعروں سے فضا گونج اٹھی دیکھو دیکھو کون آیا شہر آیا راجہ ابرار قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار ڈال کر راجہ ابرار کو کندھوں پر اٹھا لیا کارکن نعرے لگائے جذباتی ہوگئے سوشل میڈیا کے انچارج راجہ شاہد لطیف اپنی ٹیم کے ہمراہ ورکرز کنونشن میں متحرک رہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ راجہ عبدالقیوم خان نے حلقہ کھاوڑہ کی بڑی خدمت کی راجہ مظہر قیوم کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ماتھے پر شکن نہیں لائی حلقے کے مفاد کی خاطر اور آزادکشمیر کے مستقبل کی خاطر رکھئے ہوئے انفرادی کام نہیں بھی ہوسکے لیکن اجتماعی کاموں کی طرف توجہ دی کام میں غلطی ہوسکتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close