اسلام آباد:صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی سے صدر آئی ایس ایف آزاد کشمیر سردار فیضان خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے سردار فیضان کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سردار فیضان کو ضلع اور یونیورسٹی لیول تک تمام تنظیمیں مشاورت کیساتھ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ عمران خان کی رہائی ، عوامی رابطہ مہم ، آئندہ الیکشن کیلئے طلبہ کو متحرک کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار فیضان خان نے صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کو آئی ایس ایف آزاد کشمیر کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی ایس ایف عمران خان کی رہائی اور آئندہ الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن نے پارٹی کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ، آئندہ الیکشن میں آئی ایس ایف بہترین حکمت عملی کیساتھ عمران خان کا پیغام لیکر گھر گھر تک پہنچے گی اور پارٹی کی کامیابی میں تاریخی کردار ادا کرے گی ، عمران خان قید تنہائی ہماری نسلوں کیلئے کاٹ رہے ہیں ، عمران خان کو توڑنے کیلئے تمام حربے پہلے بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے ، عمران خان قوم کی امیدوں کا محور ہیں ، وہیں مسائل کی گرداب سے ملک کو نکال سکتے ہیں۔ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے عمران خان کو رہا کیا جائے اور فری اینڈ فئیر الیکشن کا انعقاد یقنی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان آگے بڑھیں ، حقیقی آزادی کے مشن کو کامیاب بنائیں تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی منازل طے کر سکے ، بوسیدہ نظام کا خاتمہ ضروری ہے ، انصاف پر مبنی نظام کی ضرورت ہے تاکہ امیر و غریب کو سستا انصاف مل سکے۔
64










