15

طالبان پاور شیئرنگ کیلئے جمہوری عمل میں آئیں،افغان صدر

کابل : افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کر تے ہوئے کہا ہے کہ طالبان جنگ چھوڑ یں پاور شیئرنگ کے لیے جمہوری عمل میں آئیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بھی شخص جنگ اور تشدد کے ذریعے لوگوں پر اپنی خواہش نہیں تھوپ سکتا، یہی وقت ہے کہ طالبان جنگ چھوڑ دیں۔ طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان پاور شیئرنگ کے لیے جمہوری عمل میں آئیں، افغانستان کو ایک بار پھر سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رواں برس مئی سے افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا اعلان کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں