14

ملالہ یوسف زئی کی کابل میں اسکول پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت

لندن:دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے افغان دارالحکومت کابل میں اسکول پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،اپنے ایک بیان میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ کابل میں دہشتگردوں نے اسکول کے بچوں پر ہولناک حملہ کیا، اسکول کے بچوں میں زیادہ تر لڑکیاں تھیں،انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی میں اضافہ افغان امن عمل اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے، عالمی رہنماں کو اسکول کے بچوں کی حفاظت کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں