52

جہلم ویلی ، مضر صحت اشیاء خورونوش کی سرعام فروخت،عوام بیماریوں میں مبتلا،انتظامیہ تماشائی

چناری :ضلع جہلم ویلی میں مضر صحت اور زائد المعیاد اشیا خوردونوش کی فروخت دھڑلے سے جاری جبکہ دہی علاقوں میں ایکسپائر مال کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے فوڈ اتھارٹی جہلم ویلی من مرضی سے ہفتہ میں ایک دن شہری علاقوں کے بازاروں میں کسی ایک دوکان کی چیکنگ کر کے فرض کفایہ ادا کرنے میں مصروف ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا ،چناری چکوٹھی کے بازاروں میں مہنگائی کا طوفان برپا اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا کہیں کوئی وجود نہیں عوام علاقہ شدید ازیت سے دوچار ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے اور گراں فروشی کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا ۔چناری چکوٹھی کے بازاروں میں گراں فروشی کی انتہا ہو گئی جبکہ مضر صحت غیر میعاری اشیا جو کہ لوکل کمپنیوں کامال ہوتا ہے ایک نمبر مال کی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد بار عوام کی جانب سے یہ شکایات موصول ہوئیں کہ مختلف مشروبات جن میں جوسز۔چپس نمکو پاپڑ اور دیگر بچوں کے کھانے کی اشیا ایکسپائر ہوئی فروخت کی جا رہی ہے جبکہ دہی علاقوں کے دوکانات پر کثرت سے دو نمبر غیر میعاری اشیا خوردونوش کی فروخت کی بھی اطلاعات ہیں متعدد بار عوام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ و فوڈ اتھارٹی کو شکایات کی گئیں مگر کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا عوام ان مضر صحت اور غیر میعاری اشیا کے استعمال سے مہلک امراض کا شکار ہو رہے ہیں عوام کی جانب سے ارباب اختیار سے ضلع بھر کے جملہ بازاروں میں سخت چیکنگ اور ساتھ میں دہی علاقوں کے اندر قائم چھوٹی دوکانات پر بھی چیکنگ کرنے اور زائد منافہ خوری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں