67

مظفرآباد ، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام سوار شہید

مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی جوان اور عملے کے ارکان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا جبکہ شہداء کی میتوں کی شناخت اور منتقلی کا عمل جاری ہے۔ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے پاک فوج نے بورڈ آف انکوائری بھی تشکیل دے دیا ہے جو حادثے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی اصل تکنیکی وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔ پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قوم اپنے شہداء￿ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی رہے گی۔صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدرِ مملکت نے حادثے میں فوجی اہلکاروں کی شہادت پر ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر شہداء￿ کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور غم کی اس گھڑی میں شہداء￿ کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء￿ قوم کا فخر ہیں، جن کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ شہداء￿ کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ادھروزیراعظم محمد شہباز شریف نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے حادثے میں شہید ہونے والے تمام فوجی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء￿ کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں شہداء￿ کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پوری قوم غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ شہداء￿ کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں