36

اسٹاک ایکسچینج:61فیصد حصص کی قیمتیں کم،40ارب خسارہ

کراچی :اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو مندی کے بادل چھا گئے ،کے ایس ای100انڈیکس 283پوائنٹس کی کمی سے 47828.71پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 40ارب کا خسارہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب سے کم ہو کر 83کھر ب روپے کی سطح پر آگیا ،مندی کے سبب61.49فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی لپیٹ میں رہی،منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 48100،48000،47900اور47800پوائنٹس کی4نفسیاتی حدسے گر گیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس171پوائنٹس کی کمی سے 19166.02پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32816.59پوائنٹس سے گھٹ کر 32659.55پوائنٹس پر بند ہوا ،مجموعی سرمایہ گھٹ کر 83کھرب59ارب روپے رہ گیا، منگل کو 13ارب روپے مالیت کے 39کروڑ49 لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہوئے جب کہ پیر کو 14ارب روپے مالیت کے 39کروڑ76لاکھ 96ہزار حصص کے سود ے ہوئے تھے ،مجموعی طور پر483کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہو ا جس میں سے 171کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،297میں کمی اور15 میں استحکام رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں