47

کابل ایئرپورٹ کے قریب راکٹ حملہ، 2 افراد ہلاک، تین زخمی

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوائی اڈے کے قریب راکٹ حملے میں دو افراد ہلاکت جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق راکٹ حملہ کابل ایئرپورٹ کے مغربی علاقے خواجہ بغرا میں ہوا۔ راکٹ رہائشی علاقے میں ایک مکان پر گرا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ایمبیولینسوں کے ذریعے لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابھی تک کسی نے اس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی کابل ایئرپورٹ کے باہر یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں میں امریکی فوجیوں سمیت سینکڑوں افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ نام نہاد دہشتگرد تنظیم اسلامک سٹیٹ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔یہ راکٹ حملہ کابل ائیرپورٹ کے باہر حملے کے صرف تین دن بعد ہوا ہے۔ ان حملوں میں 13 امریکی فوجی اہلکاروں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جو افغان طالبان کی حکومت سے فرار ہونے کی کوششوں میں جمع تھے۔امریکا نے ایک ڈرون حملے کی صورت اس حملے کا جواب دیا تھا۔ امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ اس ڈرون حملے میں داعش کے دو اہم رہنما مارے گئے تھے۔گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل ائیرپورٹ پر دوبارہ دہشتگرد حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں وہاں صرف چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے اندر مزید حملوں کی اطلاعات ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں