11

ہفتہ رفتہ:ڈالر کی قدر میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی :انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے خرید 166 روپے اور قیمت فروخت 166.40روپے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 1.60 روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166 روپے اور قیمت فروخت 166.40روپے پر جا پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں