33

سید علی گیلانی کا انتقال،پاکستان میں ایک روزہ سوگ، پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نےسینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، انہوں نے ساری عمر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کی۔ان کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی نےقابض بھارتی انتظامیہ کی قیدوبند کی اذیتیں برداشت کیں اورپرعزم رہے، ان کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم ان کے الفاظ ’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔وزیراعظم نے سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں