9

متعصبانہ سوچ سے ملک نہیں چلتے،فاروق حیدر

مظفرآباد:سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے انتقامی کاروائی کی سوچ میں 2 ماہ ضائع کرچکے ہیں، متعصبانہ سوچ سے ملک نہیں چلتے نہ ہی کارکردگی بہتر ہوتی ہے،مسلم لیگ ن عوام کے حقوق اور اپنے دور میں ان کے لیے دئیے جانے والے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام آئینی و قانونی فورمز پر جا ئے گی، کسی بھی حلقے کے لیگی ووٹر کے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی تو پھر بھرپور جواب ملے گا ،لوگوں کے حقوق کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں پاکستان بھر سے ن لیگ کی شاندار کامیابی نے مستقبل کا نقشہ واضح کر دیا ہے لوگوں نے قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کے نظریہ اور ترقی کے دور کو واپس لانے کے لیے ووٹ دیا ہے، آزادکشمیر میں گزشتہ 5 سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوے کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں جس میں بہتری نہ آئی ہو۔ انہو ں نے کہا کہ ہندوستان کو افغانستان کی صورتحال ہضم نہیں ہورہی وہ لغو اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں