8

مقبوضہ کشمیر کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کا بھارت کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے،سردارعتیق

راولپنڈی: آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے محروم کرنا چاہتا ہے ،ریاست کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے لیے غیر ریاستی ہندوئوں کو ڈومسائل جاری کر کے ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کا نام نہاد چیمپئین ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بدلنے،غیر کشمیریوں کو سرزمین پر قابض کرنے پیلٹ،بلٹ اور مارٹر کا شکار بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں پر مہلک ہتھیاروں کا بڑے پیمانے پر استعمال کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،عالمی میڈیا،عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی ہندوستانی کی ظالمانہ اور پرتشدد کارروائیوں پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز مجاہد منزل میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں