51

پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد:مہنگائی غربت بیروزگاری میں کسی عوام پر حکومت ایک اور وار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافہ کردیا گیا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر ک اضافہ کردیا ہے پیٹرول کی نئی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اطلاق بھی فوری طور پر ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکلوانے کی ٹھان لی ایک کے بعد ایک وار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے وزارت خزانہ کے نوٹیفکشین کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسہ تک کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 59 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 110 روپے 26 پیسے مقرر کر دی گئی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 108 روپے 35 پیسے ہوگئی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا قیمتیں 15 روز کے لئے نافذ ہوں گی۔۔یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 5روپے 90پیسے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ملکی تاریخ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں کھانے پینے والی اشیاء اور کرایوں میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔ دوسری جانب پٹرولیم نرخوں میں اضافے کیخلاف عوام کا شدید احتجاج،ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں