35

عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوا پھر بھی کوشش کی عوام پر کم بوجھ ڈالا جائے،فرخ حبیب

فیصل آباد:وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل میں اضافہ ہوا پھر بھی کوشش کی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے،گھی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں،رواں سال گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے،اپوزیشن جماعتوں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں،صرف اپنے مطلب کی خواہاں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل میں اضافہ ہوا پھر بھی کوشش کی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں،مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا کے ممالک متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری ترقی کر رہی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے،رواں سال گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے چینی کی قیمتیں بتدریج کم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں مہنگے منصوبے لگا کر گئی ہیں جس کی وجہ سے عوام پر بوجھ پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں، صرف اپنے مطلب کی خواہاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں