22

کرتارپور: بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی شرکت

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ نےکابینہ ارکان کے ہمراہ کرتارپور میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی۔ چرن جیت سنگھ کابینہ ارکان کے ہمراہ کرتار پور پہنچے تو زیرولائن پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کرتار پور محمد لطیف نے دیگر حکام کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔چرن جیت سنگھ نے وفد کے ہمراہ درباربابا گورو نانک پرحاضری دی اور لنگر ہال میں لنگر بھی کھایا، مہمانوں کی تواضع میٹھے چاول، پالک پنیر، سادہ پلاؤ، مکس سبزی اور چپاتی سے کی گئی۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ وفد کے ہمراہ کرتارپور کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں