15

90 لاکھ اوور سیز پاکستانیوںکو ووٹ کا حق دینا عمران خان کا تاریخی کارنامہ، تنویر الیاس

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف آذاد کشمیر کے صدر و سینئر موسٹ وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیبل کی تاریخی منظوری سے جمہوری عمل میں موجود چوہتر سالہ سقم کا خاتمہ ہوا ہے، نوے لاکھ اوور سیز پاکستانی ووٹرز کو رائے دہی کا حق دینا عمران خان کا تاریخی کارنامہ ہے جس کی جتنی بھی ستائش کی جائیوہ کم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ چوہتر برسوں سے عجب سلوک روا تھا، ان کی خون پسینے کی کمائی بصورت زر مبادلہ تو بخوشی حاصل کر لی جاتی تھی لیکن انہیں ووٹ کا حق دینے پر ماضی کی حکومتیں راضی نہ تھیں جو افسوس ناک تھا،وزیر اعظم عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے لیئے پارلیمنٹ سے بل کی منظوری حاصل کر کے تاریخی پیش رفت کی ہے جس پر پوری پاکستانی قوم اور اوورسیز کمیونٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے. انہوں نیمزید کہا کہ یہ بل الیکشن کمیشن، نادرا اور کسی بھی ادارے کے تکنیکی تعاون سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رازداری اور تحفظ میں عام انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کا حق دے گا جس سے وطن سے میلوں دور پردیس کی زندگی بسر کرنے والوں کو ووٹ کی صورت میں قومی فریضہ سر انجام دینے کا موقع ملے گا،اب بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ووٹنگ کے عمل میں پاکستان کے اندر موجود شہریوں کی طرح برابر شریک ہوں گے،سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ سخت مخالفت کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت الیکٹرک ووٹنگ مشین بل کی منظوری میں سرخ رو ہوئی، جمہوری پارٹی کہلانے کی دعویدار ن لیگ اور پی پی پہلے روز سے ہی الیکٹرک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کر رہی تھیں ان کا یہ عمل بد نیتی پر مبنی تھا، اپوزیشن کا یہ بھونڈا الزام کہ حکومت آئندہ جنرل الیکشن الیکٹرک مشینوں کے زریعے دھاندلی کے بل بوتے پر جیت کر اگلے پانچ سال بھی اقتدار میں رہنا چاہتی ہے دراصل فرسودہ انتخابی نظام کے زریعے جعلی ووٹنگ کے نظام کو طول دینے کی کوشش تھی جس میں انہیں سبکی ہوئی،انشا اللہ پی ٹی آئی پاکستان کے آمدہ انتخابات میں شفاف ترین ووٹنگ کے زریعے دوبارہ حکومت قائم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں