6

نیلم میں برفباری کے دوران ہیلی کاپٹر سروس فراہم کرینگے،صدر آزادکشمیر

نیلم :صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ نیلم میں موجود ہائیڈل پوٹینشل اور دیگر قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر آزاد کشمیر کو معاشی طور پر خود کفیل بنائیں گے۔ آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کشمیرکا بیس کیمپ بنا کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جد و جہد جاری رکھین گے۔ بطور منتخب صدراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی نمائندگی پر فخر ہے۔کسان تحریک سے شکست خوردہ مودی کو تحریک آزادی کشمیر کے سامنے بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ نیلم کو سرما کے دوران درپیش مسائل کے ادراک اور ان کے حل کیلئے نیلم آیا ہوں۔ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے ، کارکنوں کو ان کا جائز مقام دلائیں گے۔ آزاد کشمیر میں احتسابی عمل کو یقینی بنا کر اقتدار کوجلدنچلی سطح تک منتقل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارصدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے پی ٹی آئی نیلم ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم ہائیڈل پاور پراجیکٹ جاگراںفیز1-کو فعال کیا جو آج بھی ریاستی آمدن کا ایک سبب ہے۔ جاگراں فیز 2-کو بھی اسی طرح فعال کریں گے۔ نیلم کے شہریوں کو سردیوں مین درپیش مسائل کا ادراک ہے برفباری سے پہلے مسائل حل کریں گے۔ برفباری کے دوران ایمرجنسی حالات کیلئے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کریں گے۔جنگلات کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو ایندھن کے متبادل ذرائع کیلئے سبسڈی دیں گے۔ انہوں نینیلم کیمپس میں فارسٹری،سیاحت اور معدنیات کی کلاسز کے اجرائ، نیلم میں موجود سیاحتی پوٹینشل کو اجا گر کرنے کیلئے نیشنل پارک کی تعمیر شاردہ میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے قیام اور دواریاں میں ٹاؤن کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ عوامی مطالبے پر سالخلہ میں مدرسے کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔ ورکرز کنونشن سے وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے تعاون سے نیلم کے مسائل حل کریں گے۔ نیلم کے شہریوں نے دو دہائیوں تک انڈین جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے ۔ تحریک آزاد ی کشمیر اور نیلم کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ حتی المقدور نیلم کی آواز بننے کی کو شش کی ہے، نیلم کی تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیںگے۔ نیلم کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے خطیر فنڈز اور میگا ترقیاتی پراجیکٹس دیں گے۔ ورکرز کنونشن سے ممبر قانون ساز اسمبلی و پارلیمانی سیکر ٹری جاوید بٹ، صدارتی مشیر سردار امتیاز،ممبر کشمیر کونسل میر یونس،سابق وزراء درسردار گل خنداں،مفتی منصور الرحمن،سابق امیدوار اسمبلی راجہ الیاس،ضلعی صدر تحریک انصاف نیلم سید صداقت حسین شاہ، رہنما تحریک انصاف میان محمد شفیق جھاگوی و دیگر نے خطاب کے دوران صدرآزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کا نیلم آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیلم کیمپس میں اضافی کورسز کے اجرائ،ترقیاتی بورڈ کے مسائل،جنگلات کے تحفظ، نیلم میں رفاہی اداروں کی بحالی اور دیگر مسائل پر ان کی توجہ مبذول کرائی۔ اس سے پہلے صدرآزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کا نیلم آمد پر سابق وزراء درسردار گل خنداں،مفتی منصور الرحمن،سابق امیدوار اسمبلی راجہ الیاس،ضلعی صدر تحریک انصاف نیلم سید صداقت حسین شاہ، رہنما تحریک انصاف میان محمد شفیق جھاگوی، تحریک انصاف کے کارکنون کی کثیر تعداد نے ڈھول کی تھاپ اور پھلوں کی پتیان نچھاور کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میںسلامی پیش کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد، ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ،صدارتی مشیر سردار امتیاز،ممبر کشمیر کونسل میر یونس، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں