23

سیالکوٹ واقعہ پر بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پر بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں، لفظ تو بے عمل ہوگئے ہیں، ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک اگلا واقعہ نہ ہو یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہ گئے، ‏ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے بہت توجہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں