11

جاپان کا پاکستان کو پولیو کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان

اسلام آباد: جاپان نے پاکستان کو پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جاپان نے پاکستان کو پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے ہیں، معاہدے پر جائیکا اور یونیسیف نے دستخط کئے ہیں۔جاپان کی جانب سے دی جانے والی امداد ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال ہوگی اور اس رقم سے 24 ملین ویکسین کی خریداری ہوگی، اور پانچ سال تک کے 21 ملین بچوں کی ویکسینیشن ممکن ہوسکے گی، جب کہ نیشنل ایکشن پلان- 2023 2021 کے مطابق پاکستان بھر سے 2023 کے اواخر میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں