11

دبئی دنیا کا پہلا 100 فیصد پیپرلیس شہربن گیا

دبئی دستاویزات کے لئے کاغذات کا استعمال مکمل طورپر ختم کرنے والا دنیا کا پہلا شہربن گیا۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے بیان میں کہا کہ دبئی کی حکومت دنیا کی پہلی حکومت ہے جس نے دستاویزات کے لئے کاغذ کا استعمال 100 فیصد ختم کردیا گیا ہے۔شیخ حمدان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے 35 کروڑ ڈالرز کی بچت ہوگی۔ یہ دبئی کو مکمل طورپر ڈیجیٹل کرنے کی طرف پہلا بڑا قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں