13

2021؛ اسٹارٹ اپس میں 300ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی

کراچی: سال 2021 پاکستان میں ٹیکنالوجی پر مبنی نئے کاروباری آئیڈیاز (اسٹارٹ اپس) کے فروغ کے لیے اہم سال رہا جب کہ سال کے دوران پاکستانی اسٹارٹ اپس میں 300ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی۔پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے امریکا، سنگا پور اور متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پیش پیش ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق سال 2021میں اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی سیکٹر میں کی جانے والی سرمایہ کاری اسٹاک مارکیٹ کی ایک سال کی سرمایہ کاری اور گذشتہ 6 سال میں ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔گلوبل اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم انڈیکس 2021کے مطابق گلوبل اسٹارپ انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن 2021میں 7درجہ بہتر ہوکر 75ویں درجہ پر آگئی جبکہ جنوبی ایشیا میں پاکستان اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم دوسرے درجے پر شمار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں