13

افغانستان ،فضائی حملہ، 2پاکستانی جنگجوئوں سمیت 5داعش ارکان ہلاک

کابل:افغانستان کے صوبہ کنڑ میں افغان سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں2پاکستانی جنگجوئوں سمیت 5داعشی جنگجو ہلاک ہو گئے، کنڑ پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران چھ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بھی بنایا، دوسری جانب صوبہ ہلمند میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے توپخانے پر حملہ کرتے ہوئے اے این اے کے سینئر کمانڈر سمیت شیریں آقا عثمانی 5اہلکاروں کو موت کی نیند سلا دیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 3طالبان بھی ہلاک ہوئے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ کنڑ میں جمعہ کی رات افغان سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں داعش کے پانچ جنگجو ہلاک ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں