13

چین کاوزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل باجوہ سے اظہارتشکر

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژوئو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف چین کی کوششوں کو سراہنے پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے شکر گزار ہیں ،سخواہش ہے کہ پاکستان بھی کورونا کو شکست دے ، اتوار کے روز جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژوئو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کے خلاف چین کی کوششوں کی تعریف کی ہے ، کورونا وائرس کے خلاف چینی کوششوں کو سراہنے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے شکر گزار ہیں عمران خان اور جنرل قمر جاویدباجوہ نے چین کے کردار کو ذمہ دارانہ اور پر عزم قوم کے طور پر سراہا ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے پاکستانیوں سے چین کے تجربات کی پیروی کرنے کا کہا خواہش ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کے خلاف جلد از جلد کامیابی حاصل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں