23

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) بورڈ نے پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے اور اسٹاف سطع کے معاہدے کے ساتھ 1.17 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی بھی منظوری دیدی ہےوفاقی وزیر خزانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف کی جانب سے دی جانے والی منظوری سے متعلق کہا کہ ’آئی ایم ایف بورڈ نے ہمارے ای ایف ایف پروگرام کے تجدید کی منظوری دے دی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کو 1.17 ارب ڈالر کی 7 ویں اور 8 ویں قسط ملے گی۔ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں