20

‘ملک میں خوف بڑھ رہا’، شوبز شخصیات کی عمران پر حملے کی شدید مذمت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شوبز شخصیات کی جانب سے بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس سے سابق وزیراعظم، سینیٹر فیصل جاوید اور پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے۔اس واقعہ کے بعد شوبز کی شخصیات نے بھی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور پی ٹی آئی چیئرمین کو زیادہ نقصان نہ پہنچنے پر شکرانے بھی ادا کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں