8

ڈالر بے قابو، 2 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 188 روپے 18 پیسے کا ہو گیا

موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہی روز میں ڈالر 2 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 188 روپے 18 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔انٹربینک میں ڈالر بے قابو ہو گیا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 2.05 روپے مہنگا ہو کر 188.18 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 188.50 روپےتک پہنچ گئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا سلسلہ جاری رہا اور 100 انڈیکس324 پوائنٹس کم ہو کر 43 ہزار 786 ہوگیا

4 مارچ کے بعد سے ملک میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران روپے کی قدر اب تک 19.50 فیصد گھٹ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں