فلپائن کے جنوبی حصے میں 7.8 شدت کے زلز لے کے باعث 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔جزیرہ منداناو کے قریب 7.8 شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 7:40 بجے کے قریب آیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں گرگئیں۔خبرایجنسی کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔فلپائنی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ زلز لے کی گہرائی تقریبا 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث جھٹکوں کی شدت سطح زمین پر زیادہ محسوس کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ شہری خوفزدہ ہو کر گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں سے باہر نکل آئے۔کئی علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور بعض ڈھانچوں کے منہدم ہونیکی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔فلپائن کے قریب سمندر میں آنے والے طاقتور زلزلے کے بعد ایشیا کے مختلف حصوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جو کچھ دیر بعد واپس لے لی گئی۔
128










