28

وزیراعظم افتخار گیلانی کی پی ڈی او ملازمین کے الاؤنسز میں اضافے کی منظوری

مظفرآباد:وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پی ڈی او) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 19واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر توانائی و آبی وسائل ثاقب مجید راجہ، وزیر صنعت و تجارت و سیاحت چوہدری عبدالرحمان، چیف سیکرٹری خوشحال خان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار ظفر خان، پرنسپل سیکرٹری عدنان خورشید، سیکرٹری توانائی و آبی وسائل چوہدری محمد طیب، سپیشل سیکرٹری مالیات محسن گیلانی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ڈی او ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں اضافے، معذور ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس کی فراہمی، تکنیکی عملے کی اپ گریڈیشن اور ہیلتھ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد خطہ میں ہائیڈرل کے پوٹینشل سے استفادہ کرکے ریاستی آمدن میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ حکومت آزادکشمیر مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ریاستی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے مختلف سیکٹرز کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے اور اس حوالہ سے جامع پالیسی بنا کر ٹائم فریم طے کر کے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں