39

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی ایک روزہ دورے پر راولاکوٹ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت، اہم فیصلے

راولاکوٹ (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی ایک روزہ دورے پر راولاکوٹ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، انتظامی امور اور امن و امان کے قیام سے متعلق مختلف معاملات پر غور کیا گیا جبکہ اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

وزیراعظم کے ہمراہ چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کو راولاکوٹ سمیت ضلع پونچھ کی انتظامی صورتحال، امن و امان اور عوامی مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کے دورے کے شیڈول میں پولیس جوانوں سے ملاقات، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں، جن کے دوران علاقے کے مسائل، عوامی مشکلات اور انتظامی معاملات سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں