21

برنالہ میں صدائے وقت انٹرنیشنل کی سالگرہ کی تقریب، وزیر جنگلات کرنل وقار احمد نور نے کیک کاٹا

برنالہ: وزیر جنگلات آزاد کشمیر کرنل وقار احمد نور نے روزنامہ صدائے وقت انٹرنیشنل کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا اور اخبار کے نمائندے چوہدری محمد یوسف کو صدر میڈیا آفس ڈونگی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری محمد یوسف کی صحافتی خدمات اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔سالگرہ کی اس پروقار تقریب میں برنالہ کی ممتاز صحافتی شخصیات اور معزز عمائدین نے شرکت کی۔ شرکا میں چوہدری شاہد الرحمن، سابق صدر کشمیر پریس کلب برنالہ(رجسٹرڈ)، سینئر صحافی زاہد حسین راجہ، صحافی ملک فیصل، ملک عباس، عرفان یونس جرال اور شبیر مغل شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات آزاد کشمیر کرنل وقار احمد نور نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کی نشاندہی اور حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے روزنامہ صدائے وقت انٹرنیشنل کی سالگرہ پر اخبار کی انتظامیہ اور پوری صحافتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔وزیر جنگلات نے خصوصی طور پر چوہدری محمد یوسف کی صحافتی خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں صدر میڈیا آفس ڈونگی بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چوہدری محمد یوسف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافت کے فروغ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار مزید موثر انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں شرکا نے روزنامہ صدائے وقت انٹرنیشنل کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا اور صحافت کے مثبت و تعمیری کردار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں