34

آزادکشمیر کے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 24 ستمبر کو ہوگی

مظفرآباد:چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل کی سینئر ممبر خواجہ محمد احسن اور ممبر سید نظیر الحسن گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس۔آزادجموں وکشمیر کے صدر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آزادکشمیر کے صدر کا انتخاب 24 ستمبر 2026 کو ہوگا۔ صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 19 ستمبر کو جمع ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی 19 ستمبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر، چیف الیکشن کمشنر کے پاس جمع ہوں گے۔ جبکہ 19 ستمبر کو ہی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال چیف الیکشن کمشنر کے دفتر میں ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 23 ستمبر کو صبح 11:30بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔ صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 24 ستمبر کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب کی پولنگ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوگی۔ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان اسی روز کیا جائے گا۔ صدر آزادجموں وکشمیر کا انتخاب اکثریت کی بنیاد پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں