اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، پی پی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور ،سابق سینئر مشیر چوہدری ریاض، قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر، وزیراعظم آزادکشمیرفیصل راٹھور، صدر پی پی آزادکشمیر چوہدری یاسین ودیگر اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیااجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کے درمیان آزاد کشمیر کی صورت حال سے متعلق مشاورت کی گئی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور کو پی پی اے جے کے کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے حالیہ صورت حال سے متعلق تجاویز دیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے پی پی اے جے کے کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کی تجاویز کو سناچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی اور ہم نے ہمیشہ کشمیریوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دی سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں،اجلاس میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی چیئرپرسن انچارج آزادکشمیر امور محترمہ فریال تالپور نے شرکت کی ۔اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے ڈائیلاگ اور مذاکرات کے راستے کو اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے معاملات کو سیاسی مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کی، ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کا حل سیاسی سطح پر اور قانون ساز اسمبلی کے فورم سے نکالا جانا چاہیے،تشدد اور محاذ آرائی سے گریز کرتے ہوئے سیاسی عمل کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا ۔اجلاس میں،قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر ،وزیراعظم آذادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور ،پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین،پارلیمانی لیڈر پی پی سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان ،سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس ، میاں عبدالوحید ، سردار جاوید ایوب ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض سمیت ارکان اسمبلی نے شرکت کی
97










