133

وینزویلا: پانچ روز بعد بھی ریسکیو آپریشن جاری، ہلاکتیں 1719 تک پہنچ گئیں

وینزویلا میں پانچ روز قبل آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کر گئی۔ وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگز نے پیر کے روز بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1719 ہوچکی ہے جبکہ 5034 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زلزلے کے بعد سے ہزاروں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبے میں لاپتا افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے اور اس دوران گزشتہ روز بھی 2 بچوں سمیت 4 افرادکو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک ملبے میں سے زندہ ملنے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ وینزویلا میں سیکڑوں بین الاقوامی کارکنوں اور مقامی فوجی دستوں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ یورپی یونین نے زلزلہ متاثرین کے لیے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی ہنگامی امداد جاری کردی ہے۔یونیسیف کے مطابق زلزلے سے متاثرہ 18 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں