96

مظفرآباد،کرنسی نوٹ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

مظفرآباد:تھانہ صدر مظفرآباد پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ تیار کرنے والی فیکٹری پر کامیاب ریڈ کر کے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی بنانے والا میٹریل برآمد کر لیا اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر نوید الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ، جس میں راجہ ظہور،تفتیشی افسر تنویر میر اور دیگر پولیس اہلکار شامل تھے، خفیہ اطلاع پر ٹالی منڈی کے مقام پر کارروائی کی۔ اس دوران پولیس نے ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں جعلی کرنسی نوٹ تیار کیے جا رہے تھے۔ ریڈ کے دوران ہزاروں روپے مالیت کا خصوصی کاغذ، کیمیکل اور دیگر آلات برآمد کیے گئے جو جعلی نوٹوں کی تیاری میں استعمال ہو رہے تھے۔پولیس نے موقع سے ملزم مسمی فارق خان ولد شریف، سکنہ رشکیئی مردان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ملزم کو بچانے کے لیے بعض نام نہاد شرفا نے بھرپور کوشش کی، تاہم پولیس نے کسی دبا کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی اور تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر نوید الحسن نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اپنا کردار پوری ایمانداری اور جرات کے ساتھ ادا کرتی رہے گی۔عوامی حلقوں نے پولیس کی اس بروقت اور مثر کارروائی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں معاشرے سے جرائم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں