مظفرآباد:رہنماء پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ظاہر لطیف سلہریا نے کہا ہے کہ کشمیری گذشتہ سات دہائیوں سے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں،کشمیری اپنے خون سے بہادری کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مودی سرکار بھول جائے کہ وہ مظالم سے کبھی کشمیریوں کی آواز دباسکتی ہے۔مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد نے نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔عالمی برادری مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر مظالم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ کشمیریوں کی جدو جہد،غیرمتزلزل عزم اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔کشمیریوں کی جدو جہد رنگ لائے گی اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انشاء اللہ جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ پاکستان کشمیریوں کا ہمدرد اور دنیا بھر میں مقدمہ کشمیر پیش کرنے کیلئے وکیل کا کردار ادا کر رہا ہے کشمیری عوام نے ہمیشہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرفیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ہے،کشمیری عوام اور پاکستان یک جان دو قلب ہیں اور ان درمیان کوئی بھی تحریک درا ڑیں نہیں ڈال سکتی،انھوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام کا قتل عام کر رہا ہے لیکن کشمیریوں نے کبھی بھارت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔انہوں نے سلامتی کونسل سے کشمیریوں اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھارت اور اسرائیل جابرانہ،غاصبانہ قبضے کیخلاف جدوجہد کو تشدد کے ذریعے کچلنے کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قتل غارت گری سے قومی آزادی کی تحریکیں نہیں دبائی جا سکتی انھوں نے 5فروری کو ریاست بھر میں پر امن احتجاج کی بھی اپیل کی ہے۔
110










