56

کشمیر کی آزادی کیلئے ہم سب ایک، زاہد اقبال ہاشمی

مظفرآباد:سابق امیدوار اسمبلی ضلع حویلی صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت 7 دہائیوں سے زائد عرصے سے غیر قانونی قبضے کے ذریعے کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے کشمیری بھارتی مظالم کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے آ رہے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے آج کے دن ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم انکے ساتھ ہیں اور بھارت سے آزاد کرواکر رہیں گے۔ آج کے دن اقوام عالم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں،سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر مظلوم کشمیر بھائیوں کی آواز بنیں اور بھارتی مظالم کو دنیا میں بے نقاب کریں۔ اپنے آرٹ اور فن کے ذریعے تحریک آزادی کو اجاگر کریں۔ان خیالات کااظہارسابق امیدوار اسمبلی ضلع حویلی صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ زاہد اقبال ہاشمی نے پانچ فروری کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں کیا ، انھوں نے کہاکہ ہم سب نے متحد ہو کر تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے بھارت کشمیری شہداء حضرت محمد مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کے جسد خاکی انکے ورثاء کے حوالے کرنے میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھارت پر دباؤ بڑھائیں اہل کشمیر مظبوط خوشحال مستحکم پاکستان کو اپنی لا زوال قربانیوں کا نشان منزل سمجھتے ہیں انھوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کی بربادی تک کشمیر کی آزادی تک جنگ لڑتی رہے گی اور کشمیری قوم افواج پاکستان کے کندھے سے کندھا ملا کر خوداری کی تاریخ رقم کرنے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے کو تیار ہیں، ہمیں ہمارے رویوں،عمل اور کردارسے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم کنٹرول لائن کے اس پار بھارتی مظالم کا شکار مظلوم بھائیوں پر ہونے والے مظالم سے بے خبراور لاتعلق نہیںبلکہ ان کی اس منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری کسی بھی صورت میں اپنے عزت نفس پر وارقبول نہیں کریں گے اور یہی وجہ ہے کہ تحریک آزادی کا آغاز کرکے کشمیریوں نے تاریخ کا دھارا موڑ کررکھ دیااور ایسی مزاحمت کا آغاز کیا کہ بھارت سات دہائیاں اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کرنے کے باوجود ان کے حوصلے،استقامت اور جذبہ آزادی کو پست نہیں کرسکا۔5 اگست 2019کو بھارت نے غیرقانونی طور پراس خطے کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں