21

افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں: سردار جاوید ایوب کا پاک فوج کو خراجِ تحسین

مظفرآباد:وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار محمد جاوید ایوب نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج دنیا کی عظیم ترین افواج میں شمار ہوتی ہیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور کوشاں ہیں۔ سردار جاوید ایوب نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جس نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو اولیت دی ہے۔ لیکن جب صبر کی حدیں پار ہو جائیں اور سرحد پار بیٹھے دہشت گرد گروہ پاکستانی شہریوں اور محافظوں کے لہو سے ہولی کھیلیں، تو ریاست کے پاس اپنی بقا اور دفاع کے لیے سخت اقدامات کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں